بلوچستان کابینہ میں مزید 2 وزراء اسد بلوچ اور سردارعبدالرحمان کھیتران آج حلف اٹھائیں گے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق اسد بلوچ اورسردارعبدالرحمان کھیتران سے قائم مقام گورنرحلف لیں گے ، اسد بلوچ کا تعلق بی این پی عوامی سے ہے جبکہ سردارعبدالرحمان کھیتران کا بی اے پی سے ہے ، کابینہ میں ایک وزارت اور مشیرکا عہدہ پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی نے وزارت اور مشیر کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے ۔