اسلام آباد(اے این این،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا کوئی بڑی بات نہیں۔گدھے کو رنگ کر دینے سے زیبرا نہیں بن جاتا۔اگر کوئی فنی خرابی نہیں تو اس کو سنجیدہ نہ لیں، بلاول ویسے ہی چڑ چڑا ہوا ہے اور وہ ہر بار مجھ سے بھی ناراض ہوجاتا ہے۔بلاول کو قریب سے دیکھوں تو پروین نظر آتی ہے،
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا 1800 کلومیٹر کے ٹریک کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہا ہوں، نالہ لئی منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کروں گا، گزشتہ حکومت نے پیسے بنانے کے لیے صرف انجن لیے تاہم ایم ایل ون پر کام کرانا میرا خواب ہے یہ اربوں روپے کا کام ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ اس راستے پر 40 ٹرینیں چلائیں، جس دن ایم ایل ون اور نالہ لئی کا کام مکمل ہوا اس دن زندگی کا مقصد پورا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
The post بلاول کو قریب سے دیکھوں تو پروین نظر آتی ہے،شیخ رشید appeared first on Urdu News.