لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف جس ہسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں،بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کرانے کی پیشکش کی ہے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نوازشریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ پی آئی سی سربراہ نے نوازشریف کوتمام سہولتوں سے آگاہ کیا، ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔ خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ خورشیدشاہ پہلے سندھ کے معاملات پرتوجہ دیں ، وہ نواز شریف کے علاج سے متعلق سیاست نہ کریں۔
جبکہ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج پر نہ سیاست کی جارہی ہے اور نہ ہی کوتاہی برتی جارہی ہے، ان کے لندن جانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر بار کہا جاتاہے کہ نوازشریف کو سہولتیں نہیں مل رہیں، رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں میں پتھری ہے، علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی انہیں کہاکہ وہ کسی بھی ہسپتال میں علاج کراسکتے ہیں، نوازشریف کو پیشکش کی کہ اپنے ڈاکٹر کو بلوانا چاہتے ہیں تو بتائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ نواز شریف کے علاج پر کوئی سیاست نہیں کی جارہی ، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ان کے لندن جانے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے۔
The post بلاول بھٹو کی ملا قا ت کے بعد رات گئے بڑی خبر: حکومت نے نواز شریف کے حوالے سے بالآخر وہ اعلان کردیا جس کا مریم نواز بے چینی سے انتظار کررہی تھی appeared first on Urdu News.