اسلام آباد ، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو کی چند روز قبل قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کو بھارت میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اپنی انگریزی تقریر میں بلاول بھٹو نے کرپشن کے خلاف نیب کے اقدامات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ کرپشن کے مقدمات پر جے آئی ٹی بن جاتی ہے تو ہماری حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کیوں نہیں کر رہی۔آج کیا وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن طالبان اور دوسری کالعدم تنظیموں کو پابند نہیں کیا جا رہا۔
آخر نیشل ایکشن پلان کا کیا ہوا۔ کیوں اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔ اس پر بھارتی میڈیا بلاول کی تقریر کو خوب کوریج دے رہا ہے یہ کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے کہ جو کام بھارت کو پاکستان کے خلاف کرنا چاہیے تھا اب وہاں کی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کا ایک رہنما خود کر رہا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاراحتشام الحق کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی اس تقریر کا مقصد ریاستی اداروں کوبلیک میل کرنا ہے اور اس تقریر کے انگریزی میں ہونے کا مقصد ان قوتوں کو ہی خوش کرنا ہے جن کے خلاف ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔
اور اس کی وجہ کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات ہیں۔ پیپلزپارٹی والے وہ لوگ ہیں جو شہید بے نظیر بھٹو کے قتل پر بھی پردہ ڈالتے رہے ہیں۔ یہ کون سی کالعدم تنظیموں کی بات کر رہے ہیں۔اور وہ بھارتی میڈیا جسے دوہفتے سے ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا تھا ، آج اسے بھی لوگوں کو دکھانے کےلئے کوئی چیز ہاتھ آگئی ہے۔

The post بلاول بھٹو زرداری پاکستان دشمن تقریر کرکے بھارت میں ہیرو بن گئے بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر آسمان سر پر اٹھا لیا appeared first on Urdu News.