راولپنڈی(ویب ڈیسک) بصارت سے محروم وکیل یوسف سلیم پاکستان کے پہلے سول جج مقررہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بصارت سے محروم یوسف سلیم پاکستان کے پہلے سول جج مقررہونے کے بعد کچہری میں باقاعدہ تربیتی ڈیوٹی پر تعینات ہوگئے۔ پاکستان کے پہلے سول جج مقرر ہونے پر جج یوسف سلیم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوق سے قانون کی ڈگری حاصل کی، فوری اورسستے انصاف کی فراہمی کے عدالتی مشن میں شریک ہونے پر بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ بصارت سے محروم 25 سالہ یوسف سلیم نے جج کے مقابلہ کا امتحان نمایاں پوزیشنسےپاس کیا اورقانون کی ڈگری میں بھی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے نابینا ہونے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
The post بصارت سے محروم وکیل یوسف سلیم ایسے بڑے عہدے پر تعینات کہ جان کر آپ پاکستان پر فخر کریں گے appeared first on Urdu News.