بشریٰ بی بی کے امید سے ہونے کی خبروں کے بعد حکومت نے خود سامنےآکر حقیقت بتا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کچھ روز سے یہ سوشل میڈیا پر منفی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کی روک تھام کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کیا اور جعلی خبروں اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے ٹویٹر پر ایک حکومتی اکاؤنٹ مختص کر دیا۔۔پاکستان تحریک انصاف کو کئی افواہوں اور جھوٹی خبروں کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی بنیاد پر نئی حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ بھی کیا گیا۔کچھ روز سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی اہلیہ کی امید سے ہونے کی خبریں کردش کرنے لگیں تا ہم وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بنائے ہوئے اکاؤنٹ سے سے اس بات کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد خبریں بنانا اور پھیلانا نا مناسب فعل ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔اس طرح کا رویہ انتہائی نا قابل مذمت ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی ذمہ داری ہے کہ و ہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی نہ کریں اور اسیی خبروں کو مسترد کریں۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران سے متعلق منگل کے روز سامنے آنے والی ایک خبر نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران امید سے ہیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران کی خواہش تھی۔
کہ انہیں وزیراعظم عمران خانسے شادی کے بعد اللہ اولاد کی نعمت سے نوازے اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کی خبر کو دبائے رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے امید سے ہونے کا اعلان کرنے کیلئے مناسب وقت کے انتظار میں ہیں۔ مناسب وقت آنے پر وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کا اعلان کر دیں گے۔تاہم اب حکومت کی طرف سے غلط خبروں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ نے بشریٰ بی بی کے امید سے ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
The post بشریٰ بی بی کے امید سے ہونے کی خبروں کے بعد حکومت نے خود سامنےآکر حقیقت بتا دی appeared first on Urdu News.