لاہور(نیوزڈیسک)پولیس نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر ٹرین روکنے کے معاملے پر ن لیگ کے 3 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنے والد میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی اس دوران لیگی کارکنوں نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین لی تھی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرین پر چڑھ گئے اور مسلم لیگ ن کا پارٹی پرچم ٹرین پر لہرادیا تھا۔تاہم مذاکرات کے بعد لیگی کارکنوں نے ٹرین کو جانے دیا۔پولیس نے گزشتہ روز کے واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
The post بریکنگ نیوز! ن لیگ سے مزید تین گرفتاریاں ہو گئیں appeared first on Urdu News.