بریکنگ نیوز! سلمان خان کے قتل کی کوشش ناکام۔۔کرائے کا قاتل گرفتار،کس کے کہنے پر قتل کرنا چاہتا تھا؟

ممبئی (نیوزڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے سمپت نہرا کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سلوبھائی کو موت کی نیند سلانے کاکام بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سمپت نہرا کے سپرد کیا تھا۔ ڈی آئی جی ہریانہ پولیس کے حوالے سے بھارتی میڈیانے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان قاتل شارپ شوٹر کے ریڈار پر تھے ، جو گزشتہ کئی ماہ سے اداکار کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کی سپیشل ٹاسک فورس نے سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کرائے کے قاتل سمپت نہرا کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔