نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا مگ 21 طیارہ تباہ ہو گیا۔تباہ ہونے والے مگ 21 طیارے کا پئلٹ محفوظ رہا، راجھستان میں بیکانئیر کے نزدیک بھارتی لڑاکا طیارہ تباہ ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات
تاحال نہیں بتائی گئیں۔تاہم جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور لڑاکا بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی طیارے تباہ ہو چکے ہیں جس وجہ سے بھارت کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔27 فروری کو بھی پاکستان نے بھارت کا مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا۔رواں ماہ 19 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ اگر ماضی میں بھارتی فضائیہ کے حوالے سے خبروں کا جائزہ لیا جائے تو بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی ہی کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑیجمہوریت ہونے کی دعویدار بھارتی حکومت کی فضائیہ کے طیارے اگر صرف ریہرسل کے دوران ہی گر کر تباہ ہو سکتے ہیں تو پھر اتنی ناقابل فضائیہ کسی ملک میں داخل ہو کر کیسے فضائی کارروائی کر سکتی ہے۔یکم فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کا ایک میراج 2000 طیارہ بھارتی ریاست بنگلورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوئے۔ یہی نہیں گذشتہ برس 3 اپریل 2018ء کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ Mil Mi-17-V5 لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو اجس کے نتیجے
میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمیہوئے۔ 23 مئی 2017ء میں بھارتی ائیر فورس کا طیارہ Sukhoi Su-30MKI ٹریننگ کے دوران آسام کے علاقہ میں لا پتہ ہو گیا۔جس کے تین دن کے بعد طیارے کے ٹکڑے اور بلیک باکس ملا۔ اس حادثے کے نتیجے میں طیارے کے دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں پائلٹس طیارہ تباہ ہونے سے قبل طیارے سے باہر نکلنے میں ناکام ہو گئے تھے۔ 19 اکتوبر 2016ء میں بھارتی ائیرفورس کا طیارہ Mil Mi-17V5 ٹریننگ کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا لیکن طیارے میں موجود 15 افراد نے طیارہ گرنے سے قبل ہی چھلانگ لگا دی تھی اور محفوظ رہے تھے۔ 3 اکتوبر 2016ء کو بھارتی ائیر فورس کا SEPECAT جیگوار کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پوکھراں کے علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ، طیارے میں سوار دونوں پائلٹس نے طیارہ گرنے سے قبل ہی چھلانگ لگا دی جس سے وہ محفوظ رہے۔
The post بریکنگ نیوز بھارت کاایک اورمگ 21طیارہ تباہ appeared first on Urdu News.