راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کاجاسوس ڈرون مارگرایا جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے بھی کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایاہے کہ’’ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے ،یہ ڈرون ایل او سی کے قریب رکھ چکری سیکٹرمیں بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔ 14 فروری کو ہونے والے پلوامہ واقعہ کے بعد سے بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں نفرت کی ہر حد پار کر گیا ہے۔ پاکستان پر حملے کی پلاننگ سے لے کر طرح طرح کی دھمکیوں تک، بھارتی میڈیا دنیائے صحافت کیلئے باعثِ شرمندگی بنا ہوا ہے۔ روزانہ کئی درجن جھوٹ بولے جاتے ہیں اور پھر پاکستانی ردِ عمل کے بعد معاملہ گول کردیا جاتا ہے۔ میرا سلام ہے پاکستانی میڈیا کو جس نے نفرت پھیلانے کے بجائے عقلی دلائل پر مبنی شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا اور بات چیت کے ذریعے معاملات نمٹانے پر زور دیتا رہا۔ سچ بولتا رہا اور سچ دکھاتا رہا۔
پاکستانی قوم ہو یا ٹی وی اینکرز۔۔۔ ہمارے اندر اتنا زہر اور نفرت سما ہی نہیں سکتی جتنی گند بھارتیوں نے اپنے دلوں میں بسائی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 26فروری کو رات کے اندھیرے میں بھارتی وزیراعظم کا جنگی جنون جوش مارا اور بھارت کے اندر کا دہشت گرد پھر سے جاگ اٹھا۔ کچھ بھارتی لڑاکا ہوائی جہاز چھپ کر پاکستان فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں پاک فضائیہ نے منٹوں میں بھگادیا۔ خوف کے مارے بھارتی پائیلٹ فرانسی ساختہ میراج-2000 سے ہزار کلوگرام پےلوڈ گراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فضائیہ کی زبان میں اسے دُم دبا کے بھاگنا کہتے ہیں۔ بھارتی دعوے کے مطابق 12 جنگی طیاروں نے 350 دہشتگرد مار دیے۔ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ زور و شور سے نشر کرتا رہا۔ یہاں تک کے تین برس پرانی یوٹیوب سے لے گئی ایک ویڈیو بھی چلائی گئی جس نے بھارت کے گندے عزائم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ یکے بعد دیگرے جھوٹ ہر مبنی دعوے کیے گئے جو جھوٹے ثابت ہوتے رہے۔
The post بریکنگ نیوز : ایک اور فتح ۔۔۔۔ پاکستان آرمی کے سنائپرز نے بھارت کی ایسی چیز کو نشانہ بنا ڈالا کہ دونوں ممالک کے ٹی وی چینلز بریکنگ پر بریکنگ دینے لگے appeared first on Urdu News.