وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دو ارب ڈالر کی پلی بارگین پیشکش کی ہے لیکن 5 سے 7 ارب پر بات آئے گی ۔ ایک نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا نواز شریف چاہتے ہیں کہ 2 ارب ڈالر کے بدلے ان کی جان چھوڑ دی جائے ۔ نواز شریف اپنی جان چھڑانے کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں لیکن بات 5 سے 7 ارب تک جائے گی ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بیٹی پیسے کیلئے باپ کو پھنسا دے ایسی سیاست کا کیا فائدہ ہے ۔ بیٹوں نے بھی پیسے دینے سے انکار کردیا ہے ، بیٹے نواز شریف سے لاتعلق ہوچکے ہیں ، چاہیں تو تصدیق کرلیں ۔ اس سے پہلے بھی ہمیں یہ آفر ہوئی ہے کہ پیسوں کے بدلے کلین چٹ دے دیں ۔ پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ فیصل واوڈا بتائیں کہ نواز شریف نے کسے آفر کی ہے؟ ۔ مصدق ملک نے کہا کہ اگر کوئی معاملہ عدالت میں چل رہا ہو تو اس میں پلی بارگین نہیں ہوسکتی ۔
The post بریکنگ نیوز ، نواز شریف نے حکومت کو دو ارب ڈالر کی پلی بارگین کی پیشکش کردی ، بات پانچ سے سات ارب تک جاسکتی ہے appeared first on Urdu News.