اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ تمام سیاستدانوں میں اگر کوئی شخص لڑتا لڑتا اقتدار تک پہنچا ہے تو وہ عمران خان ہیں۔پچھلے کچھ سالوں میں وزیراعظم عمران خان کو پاناما، جلسے ، ہنگامے اور پتہ نہیں کس کس چیز کا سامنا کرنا پڑا لیکن جب حکومت ملی تو انتہائی بڑے مسائل چینلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔اتحادی جماعتوں کے مسائل،پاک بھارت کشیدگی اور معاشی مسائل سمیت کئی اہم مشکلات کا سامنا تھا۔ابھی عمران خان پوری طاقت سے کام کر رہے ہیں لیکن معاملات اس سے زیادہ خراب ہوئے تو عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا ذہن بنا ہوا ہے۔
عمران خان ریفرنڈم میں بھی جا سکتے ہیں اور انتخابات بھی کروا سکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی این آر او کے لیے نہیں جائیں گے اور اگر عمران خان اسمبلیاں توڑ بھی دیں تو بھی احستاب کا عمل جاری رہے گا۔واضح رہے اس سے قبل معروف صحافی نجم سیٹھی بھی کچھ ایسی ہی بات کر چکی ہیں۔ نجم سیٹھی نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ شریف برادران کی رہائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں عمران خان بہت اپ سیٹ ہیں اور انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار نہیں دوسری یا تیسری مرتبہ دھمکی بھی دے ڈالی ہے کہ اگر آپ نے میری بات نہیں ماننی اور جیسے میں چاہتا ہوں مجھے ویسے حکومت نہیں چلانے دینی تو ٹھیک ہے پھر آپ ہی حکومت چلا لیں۔
اس سے آگے میں کچھ نہیں بتا سکتا کہ انہوں نے کس کو کیا کہا ، البتہ انہوں نے دونوں بھائیوں کی ضمانت ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور دھمکی بھی دی ہے۔ بے شک عمران خان نے ناراضی کا اظہار بلا واسطہ یا بالواسطہ کیا ہے لیکن انہوں نے کیا ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جگہ بھی پیغام پہنچ گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ناراضی ظاہر کر رہے ہیں۔
The post بریکنگ نیوز!وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کیلئے تیار ۔۔۔ملک میں دوبارہ انتخابات سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنے آگئی appeared first on Urdu News.