لاہور (اُردو نیوز) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے اب یہ پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ پاکستان بھی تمام صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔صابر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں نئی دلی اور پونے میں جو بھارتی فضائیہ کی اہم میٹنگز ہوئی تھیں اس میں دو ممالک کے لوگ شامل تھے۔
اور ان دونوں ممالک کے لوگ ابھی بھی نئی دہلی میں موجود ہیں اور حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک پاکستان نے دوسری فلائٹس کے لیے اپنی ائیرسپیس نہیں کھولی۔صابر شاکر نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ کچھ جہاز انٹرنیشنل ایئرلائن کا روپ دھار کر پاکستان میں داخل ہوکر ائیر اسٹرائیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
اور پاکستان میں کوئی ائیر لائن گرا دیں گے اور تھوڑی دیر بعد ہی افغانستان کی کوئی کالعدم تنظیموں کی ذمہ داری قبول کر لے گی۔اور اس طرح سے پاکستان ایک بار پھر سے پریشر آ جائے گا لیکن بھارت کی تمام منصوبہ بندی پر پانی پھر گیا۔واضح رہے اس سے قبل صابر شاکر نے کہا تھا کہ بھارت SU30 جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے، منصوبے کے تحت بھارت انٹرنیشنل ائرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے، بھارتی فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی صابر شاکر کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت SU30 جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے۔ منصوبے کے تحت بھارت انٹرنیشنل ائرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے، بھارتی فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
The post بد ترین شکست کے بعد بھی بھارت کی پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی جاری appeared first on Urdu News.