بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی فلموں میں نازیبا مناظر کی عکس بندی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فلموں میں نازیبا مناظر کی عکس بندی نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں آج بھی فلم میں بوس و کنار اور نازیبا سین کرنے کے حق میں نہیں ہوں کیوں کہ آج بھی مجھے وہ واقعہ یاد ہے جب ہماری تمام فیملی ایک انگریزی فلم دیکھ رہی تھی تو اچانک ہی فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان بوس و کنار کا سین سامنے آگیا تھا ۔
سلمان خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نازیبا سین کے سامنے آتے ہی تمام افراد نے سر جھکا لیا تھا اور سین ختم ہوتے ہیں سب پھر سے فلم دیکھنے میں مشغول ہوگئے تھے لیکن اُس لمحے تمام افراد کے ہوتے ہوئے اُس سین کی وجہ سے عجیب صورت حال پیدا ہوگئی تھی اسی وجہ سے میں فلم میں نازیبا سین کو مناسب نہیں سمجھتا ۔ دبنگ خان نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے بوس و کنار اور نازیبا مناظر کو شامل کرنا ضروری نہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ جنسی عمل اور جسم دکھا کر کوئی فلم بزنس کر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ میرے نزدیک یہ عمل مناسب نہیں اور یہ فلم بنانے کا میرا طریقہ بھی نہیں ہے ۔
The post بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی فلموں میں نازیبا مناظر کی عکس بندی نہ کرنے کی وجہ بتا دی appeared first on Urdu News.