بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکا اروڑا نے طلاق کے ایک سال بعد خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا نے طلاق کے ایک سال بعد خاموشی توڑدی اور بتایا ہے کہ طلاق سے قبل ان کی زندگی کیسی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ ملائیکا اروڑا اور 51 سالہ ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی ، انہوں نے 19 سال ازدواجی حیثیت میں ایک ساتھ گزارے ۔ دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی ، انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے ، دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ برس مئی میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی ۔
طلاق کے بعد بھی انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور یہ خبریں آتی رہیں کہ وہ طلاق ہوجانے کے باوجود بہترین دوست ہیں ۔ طلاق کو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی طلاق کے اسباب کو بیان کیا ہے ۔ لیکن اب پہلی بار ملائیکا اروڑا نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ طلاق سے کچھ دن قبل تک وہ کیا سوچتی تھیں اور طلاق ہوجانے کے چند دن بعد ان کے خیالات کیا تھے ۔
ملائیکا اروڑا نے بتایا کہ طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اب وہ ماضی کے مقابلے زیادہ خوش ہیں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ طلاق ہوجانے سے قبل انہیں لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی اور اب کیا ہوگا ؟ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوتا گیا ۔ ملائیکا اروڑا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل کو سر عام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ ماضی سے زیادہ خوش ہیں ۔
The post بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکا اروڑا نے طلاق کے ایک سال بعد خاموشی توڑ دی appeared first on Urdu News.