نئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) رام داس کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر ہندو انتہا پسندی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل (ر ) رام داس کا کہناتھا کہ بالا کوٹ حملہ بھارتی عوام کو لبھانے کی ایک کوشش تھی۔انھوںنے مزید کہا کہ بھارت کی فوج پہلے ایک سیکولر اورغیر سیاسی اقدار کی حامل تھی لیکن حالیہ کارروائی سے بھارتی فوجیوں کو ہندو انتہا پسندانہ رویہ اپنانے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انھوںنے کہا کہ بالا کوٹ حملے کا مقصد سیاسی مقاصد کےلئے عوام کو لبھانا تھا۔جس کےلئے بھارتی فضائیہ کا استعمال سراسر غلط اقدا م ہے۔بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل رام داس نے الیکشن کمیشن سے ایسے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا جس سے کوئی سیاسی جماعت جنگجو والا پیغام یا جنگ پر بغلیں بجانے کا کام نہ کرے تاکہ فوج کے سیاسی فائدے اُٹھانے کے عمل کو روکا جا سکے ورنہ یہ آگ سب کو جلا دے گی۔
The post بالاکوٹ حملہ عوام کو لبھانے کےلئے کیا گیا بھارتی فوج کا سیاسی استعمال فوری طور پر روکا جائے بھارت کےسابق نیوی چیف نے آواز بلند کر دی appeared first on Urdu News.