بالآخر وجہ سامنے آگئی ، دپیکا رنویر سنگھ سے شادی کیوں نہیں کررہیں ؟ مداح بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد: ویسے تو گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔گزشتہ ایک سال میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نہ صرف خفیہ منگنی کرلی بلکہ انہوں نے خفیہ شادی بھی کرلی، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔اب جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔لیکن دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دپیکا پڈوکون فوری طور پر رنویر سنگھ سے شادی کے لیے تیار نہیں ہیں، کیوں کہ ممکنہ طور پر ان کا دل پھر سے رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا ہےایسی خبریں سامنے آنے کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور ایک فلم ساز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈمپل گرل فوری طور پر رنویر سنگھ سے شادی کے لیے تیار نہیں۔فلم ساز کے مطابق اگرچہ رنویر سنگھ مکمل طور پر جلد سے جلد دپیکا پڈوکون سے شادی کرنے کے خواہش مند ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون کے دل میں کچھ اور خیالات چل رہے ہیں۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون اس بار زندگی کا بڑا فیصلہ کرنے سے قبل مکمل طور پر تسلی کرنا چاہتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا دل ایک بار پھر ٹوٹے۔فلم ساز نے ماضی میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے درمیان محبتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ ماضی میں یہ خواہش رکھتی تھیں کہ وہ مس از رنبیر کپور بنیں، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

اداکارہ کے قریبی فلم ساز نے بتایا کہ رنبیر کپور سے تعلقات ٹوٹنے کے بعد دپیکا پڈوکون نے خود اور اپنے دل کو بہترین طریقے سے سنبھالا اور اب وہ نئی زندگی شروع کرنے سے قبل مکمل طور پر تسلی کرنے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں گیخیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے درمیان 2007 کے بعد تعلقات استوار ہوئے جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئے۔ان دونوں کے افیئر کی خبریں طویل عرصے تک میڈیا میں چھائی رہیں، جبکہ ان کی شادی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ان دونوں نے بھی شائقین اور میڈیا کے سامنے اپنے رشتے کو قبول کیا، جبکہ بعدازاں ان کے بریک اپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی بریک اپ کی اہم وجہ کترینہ کیف تھیں، 2009 میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے رشتے کا آغاز ہوا، جس کے بعد رنبیر کپور نے دپیکا کا دل توڑ دیا۔بریک اپ ہونے کے باوجود بھی دپیکا اور رنبیر ایک ساتھ کئی فلموں میں ساتھ آئے جن میں 2013 کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور 2015 کی ’تماشا‘ شامل ہیں۔دونوں کے درمیان محبت اتنی شدید تھی کہ دپیکا پڈوکون نے 2014 میں اپنی گردن پر رنبیر کپور کے ابتدائی حروف کا ٹیٹو بھی اپنی گردن پر گدوایا تھا۔دپیکا پڈوکون کی گردن پر ’آر کے‘ الفاظ کا ٹیٹو گزشتہ 3 سال سے موجود تھا، تاہم رواں برس کانز فلمی میلے میں ان کے گردن پر ٹیٹو نہیں دیکھا گیا، جس متعلق خبریں ہیں کہ اداکارہ ٹیٹو کو رنبیر کے نام سے رنویر کے نام میں تبدیل کرنے والی ہیں۔تاہم اب ایک بار پھر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کا دل ایک بار پھر رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا ہے، تاہم شائقین اور اداکارہ کے قریبی دیگر افراد کا خیال ہے کہ اداکارہ رنویر سنگھ سے ہی شادی کریں گی۔