اسلام آباد (نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جڑاوں شہروں میں بارش ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ،راولپنڈی ، اسلام آبادکے علاوہ لاہور اور متعدد علاوں میں بار ش سے موسم خوشگوار تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ باغوں کے شہر میں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے چار سو موسم کے رنگ نکھار دئیے۔ مال روڈ، کینال روڈ، گلبرگ ،علامہ اقبال ٹاؤن، ریلوے سٹیشن، کوئین میری روڈ، مغل پورہ، دھرم پورہ اور جوہر ٹاؤن سمیت دیگر کئی علاقوں بارش میں ہوئی۔
بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور دلکش بنا دیا۔ شہریوں نے موسم سہانا ہونے کے بعد آؤٹنگ کے پلان بنا لیے۔ کسی نے کھانے کا پلان بنایا تو کوئی تفریح کیلیے نکل آیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں بعض مقامات پر مزید بارش کا امکان بھی ہے۔ادھر شملہ پہاڑی کے قریب واقع گلی میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت، بجلی کے کھمبے اور تاریں اکھڑ گئیں اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
The post بارشیں ہی بارشیں ، کب سے کب تک ؟تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی appeared first on Urdu News.