نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں مصالحت کاری کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کی زیر نگرانی مصالحت کاری کی جائے اور اسی کے ذریعے تنازع کا مستقل حل نکالا جائے ۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ مصالحت
کاری سے متعلق سماعت ان کیمرہ کی جائے گی اور اس کا عمل بھی فیض آباد میں کیا جائے ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مصالحت کاری کا عمل کمیٹی آئندہ ہفتے شروع کرے گی اور یہ عمل آٹھ ہفتے میں مکمل کیا جائے گا ۔
The post بابری مسجد کیس ، بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا appeared first on Urdu News.