اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والےگرو ہ کا شریک ملزم ضمانت پر رہا

اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والےگرو ہ کا شریک ملزم ضمانت پر رہا ۔دو سال سے استغاثہ گواہ پیش نہ کر سکا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزم آزاد۔ اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر دھوکہ دہی سے شہریوں کولوٹنے والا گروہ ۔بینکنگ جرائم عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود استغاثہ2 سال میں گوا ہ پیش نہ کر سکی ۔جس پر عدالت نے شریک ملزم راشد منہاس کی 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض۔ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔عدالت کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں بند نہیں رکھا جا سکتا ۔لہذا درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے ۔

ملزم اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈال کر اس کے سوئچ خراب کر دیتے کارڈ باہر نہیں آتا تھا ۔ملزمان باتوں باتوں میں کارڈ ہولڈر سے پن کوڈ معلوم کرتے اور اسے بنک گارڈ سے شکایت کرنے کا کہتے۔جب وہ آدمی گارڈ کی طرف جاتا تویہ کارڈ حاصل کر کے مشین سے پیسے نکال لیتے ۔ملز موں نے ایلفی کے استعمال سے مختلف لوگوں کے اکاونٹس سے 4لاکھ روپے نکلوائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.