ایک ہی کام ایک جتنا فاصلہ ، کسی کو ایک ارب اور کسی کو دو ارب ، اورنج ٹرین کے ٹھیکوں کی ادائیگیوں میں بڑی بے ضابطگیاں ، ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کا انکشاف

ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ اورنج میٹرو میں ایک ہی فاصلے کے تعمیراتی کام کے بعض ٹھیکیداروں کو دو ارب روپے دیئے گئے اور بعض ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے دیئے گئے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج میٹرو لائن میں بعض ٹھیکیدار ایسے ہیں جن میں بعض ٹھیکیداروں کو ادائیگی دو ارب روپے ہو رہی ہے اور بعض ٹھیکیداروں کو ادائیگی ایک ارب روپے ہو رہی ہے اور کام ایک جیسے ہیں اور فاصلہ بھی ایک جیسا ہے جس پر یہ کام کئے جا رہے ہیں ، یہ ہم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے پوچھ رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ صرف یہی بتا دو ، اس سلسلے میں بھی لوگوں کو بلایا جا رہا ہے ۔
The post ایک ہی کام ایک جتنا فاصلہ ، کسی کو ایک ارب اور کسی کو دو ارب ، اورنج ٹرین کے ٹھیکوں کی ادائیگیوں میں بڑی بے ضابطگیاں ، ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کا انکشاف appeared first on Urdu News.