ایک کے بعد ایک بیرونی سرمایہ کار اب پاکستان کا رخ کرنے لگے ، شنگھائی الیکٹرک پاور نے بھی پاکستان سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

وزیراعظم عمران خان سے چینی پاور کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوڈان نے ملاقات کی ہے اور وزیراعظم کو سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وانگ یوڈان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جس کا وزیراعظم عمران خان نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے ، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ماحول کو سازگار بنارہے ہیں ۔
The post ایک کے بعد ایک بیرونی سرمایہ کار اب پاکستان کا رخ کرنے لگے ، شنگھائی الیکٹرک پاور نے بھی پاکستان سرمایہ کاری کی پیشکش کردی appeared first on Urdu News.