این اے 24ضمنی الیکشن: تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں طاقتور کھلاڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف این اے 124 سے کس کو میدان میں اتارے گی ،وہ فیصلہ کر لیا گیا کہ جس کا سب کو انتظار تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق این اے 124 ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے رکن آزاد کشمیر دیوان محی الدین کوٹکٹ دینے کافیصلہ کر لیا ہے،جس کے حوالے سے دیوان محی الدین کوکل اسلام آبادطلب کرلیاگیا،دیوان محی الدین آزادکشمیراسمبلی کے موجودہ رکن ہیں ،
اگراین اے 124 کے لئے نامزد ہوتے ہیں تووہ رکن آزاد کشمیر کے منصب سے استعفیٰ دے دیں گے، د یوان محی الدین کا ممکنہ طور پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے عام انتخابات میں حلقہ این اے 124 میں حمزہ شہباز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے نعمان قیصر سے مقابلہ ہوا جس میں حمزہ شہبازشریف کامیاب قرار پائے تھے تاہم انہوں نے صوبائی نشست برقرار رکھتے ہوئے این اے 124 کی سیٹ چھوڑ دی تھی۔
The post این اے 24ضمنی الیکشن: تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں طاقتور کھلاڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا appeared first on Urdu News.