این اے 131 کے حلقے میں تحریک انصاف کی جڑیں مضبوط ہیں جب کہ مخالفین قبضہ گروپ ہیں ، اُمیدوار تحریک انصاف ہمایوں اختر خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ان کے ساتھ ہیں ، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ووٹر بھی انہیں ووٹ دیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ این اے131 ن لیگ کا گڑھ ہے جسے وہ گرائیں گے ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جڑیں اس حلقے میں مضبوط ہیں جب کہ مخالفین قبضہ گروپ ہیں ۔
پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں ، پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا ، تحریک انصاف 14 اکتوبر کو ایک بار پھر کامیاب ہوگی ، ووٹرز کو معلوم ہے کہ پاکستان میں اب تحریک انصاف کی حکومت ہے ، غلط بیانی کرنا سعد رفیق کی پرانی عادت ہے ۔ آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں نہ صرف شہباز بلکہ سعد رفیق بھی برابرکے شریک ہیں ۔
The post این اے 131 کے حلقے میں تحریک انصاف کی جڑیں مضبوط ہیں جب کہ مخالفین قبضہ گروپ ہیں ، اُمیدوار تحریک انصاف ہمایوں اختر خان appeared first on Urdu News.