ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ، کارکنوں کو ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اہم رہنما فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے اور کارکنوں کو ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم رہنما فاروق ستار کی بنیادی پارٹی رکنیت کوختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، رابطہ کمیٹی کی طرف سے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرکے بعد کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فاروق ستار کے ساتھ کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جائے ۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں سینٹ الیکشن کے موقع پراختلافات کا آغاز ہوا تھا جب فاروق ستا ر کی جانب سے کامران ٹیسوری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے اس کی مخالفت کی تھی ، بعد ازاں کئی مواقع پر ان تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آئے لیکن مفاہمتی کوششیں کامیا ب نہ ہو سکیں اور آخر کار فاروق ستار کو ایم کیوایم پاکستان سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
The post ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ، کارکنوں کو ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت appeared first on Urdu News.