ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دی ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر بابر غوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی ۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ ریفرنس میں دیگر ملزمان میں روف اختر فاروقی ، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی جاوید حنیف بھی شامل ہیں ۔ نیب کے مطابق ملزمان نے 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیرقانونی بھرتیاں کیں اور قومی خزانے کو دو ارب 88 کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار آٹھ سو 59 روپے کا نقصان پہنچایا ۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے بابر غوری اور دیگر کے خلاف پونے تین ارب روپے کے مبینہ کرپشن پر احتساب عدالت میں کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ، ریفرنس میں بابر غوری سمیت آٹھ ملزمان نامزد ہیں ۔ بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں جب کہ وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں ۔ اس سے قبل بھی نیب نے ان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں پر تحقیقات شروع کی تھیں ، اس وقت ان پر تین ہزار ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرانے کا الزام تھا ۔
The post ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on Urdu News.