مظفرآباد (نیوز ڈیسک) ایل او سی پر پاک فوج کی موثر جوابی کاروائیوں میں کئی بھارتی مورچے تباہ کر دیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران بھارتی فوج کی جانب سے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری، تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج مکمل طور پر الرٹ اور چوکنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پرگزشتہ 24 گھنٹےکے دوران بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ جاری رکھی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج الرٹ اور چوکنا رہی ۔وطن کے جانثاروں کی مئوثر کارروائی کے سبب کئی بھارتی مورچے تباہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیزہ پیر ،جندروٹ، باغ سر سیکٹر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا تاہم پاکستان کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حوالے سے گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ پاک فوج کی موثر جوابی کاروائیوں کے باعث کئی بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے تھے۔ اس بات کی تصدیق مقبوضہ کشمیر کے ایک ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دینے والے بھارتی ڈاکٹر نے کی تھی۔ بھارتی ڈاکٹر نے تصدیق کی تھی کئی بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو کئی زخمی فوجیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ روز ہی بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائیوں کے باعث پاک فوج کے بھی 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حوالدارعبدالرب کی ڈی جی خان میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ حوالدار عبدالرب نکیال سیکٹر پر مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ جبکہ شہید نائیک خرم کی نمازجنازہ آج بروز اتوار کی شام ڈی جی خان میں ادا کی جائے گی ۔
The post ایل او سی پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیوں میں کئی بھارتی مورچے تباہ کر دیے گئے، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل appeared first on Urdu News.