ایشیا کپ: ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، کون کون شاہین ٹیم میں شامل؟ آپ بھی جانیے

دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2018 ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آرہے ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں ،اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے جبکہ ہانگ کانگ کے کپتان آنشی راتھ کہتے ہیں پاکستان کو ہرا کر دنیائے کرکٹ میں نام کما سکتے ہیں۔
ہانگ کانگ کے خلاف قومی ٹیم کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان شامل ہیں۔
The post ایشیا کپ: ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، کون کون شاہین ٹیم میں شامل؟ آپ بھی جانیے appeared first on Urdu News.