ایشیا کپ کا فاتح کون ہو گا؟ بوم بوم آفریدی نے بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ایشیاءکپ کا فاتح پاکستان ہو گا، تنقید ہوتی رہتی ہے اسے چیلنج کے طور پر لینا چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیاءکپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی تھی اور سرفراز ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہا تھا اور اچھی پرفارمنس کی وجہ سے ہی پاکستان ٹیم پر دباؤ بھی تھا اور ٹیم سے توقعات بھی بہت زیادہ تھیں، مگر اب پرفارمنس اچھی نہیں رہی تو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا مجھے تو یہی لگتا ہے کہ پاکستان ہی ایشیاءکپ جیتے گا، تنقید ہوتی رہتی ہے اسے چیلنج کے طور پر لینا چاہئے، یہی ہمارے کھلاڑی اور ہمارا مستقبل ہیں، انہیں سپورٹ کرنا چاہئے۔
The post ایشیا کپ کا فاتح کون ہو گا؟ بوم بوم آفریدی نے بڑی پیشگوئی کر دی appeared first on Urdu News.