ایشیاء کپ کا 14واں ایڈیشن جیت کر وزیراعظم عمران خان کے نام کرنا چاہتے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا عزم

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ وہ ایشیاء کپ کا 14واں ایڈیشن جیت کر وزیراعظم عمران خان کے نام کرنا چاہتے ہیں ۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ آپ سب لوگ صرف پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق ہی سوچ رہے ہیں لیکن ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم تمام ٹیموں کیخلاف حکمت عملی بنا رہے ہیں اور ہانگ کانگ کے خلاف پہلا میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ پوری طرح فعال ہے اور ٹیم کی کمزوریوں پر قابو پانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ کرکٹ میرا جذبہ ہے اس لئے میدان میں گزرنے والے ہر لمحے سے محظوظ ہوتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے چچا انضمام الحق کی وجہ سے نہ پہچانا جاﺅں بلکہ اپنا ایک نام اور مقام پیدا کروں ۔
The post ایشیاء کپ کا 14واں ایڈیشن جیت کر وزیراعظم عمران خان کے نام کرنا چاہتے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا عزم appeared first on Urdu News.