امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بزنس کرنے والے کے ساتھ امریکا کاروبار نہیں کرے گا ۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر پابندیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ، یہ اب تک کی سب سے سخت پابندیاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں امریکا کی ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی لائی جائے گی ، جو ایران سے بزنس کرے گا وہ امریکا سے کاروبار نہیں کرے گا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں لکھا کہ میں یہ سب کچھ دنیا کے امن کےلئے کررہا ہوں ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں آج سے قابل عمل ہو گئی ہیں ۔