اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ میں شادیوں کا موسم ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال کچھ اور بالی ووڈ ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔اس سال انوشکا شرما ، ویراٹ کوہلی کے بعد دپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد پرینکا چوپڑہ اور نِک جونز کے شادی ہونے والی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال بھی شادیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کچھ اور بالی ووڈ ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کی مشہور ہستی نِک جونز کے ساتھ منگنی کے بعد اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن گزشتہ ماہ وہ امریکہ میں اپنی شادی سے پہلے کی کئی تقریبات کا اہتمام کر چکی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ وہ اس سال دو دسمبر کو شادی کرنے والی ہیںاب بالی ووڈ میں جن تین بڑی ہیروئنز کی شادی کی خبریں یا امیدیں ہیں ان میں تبو ، امیشا اور سشمیتا سین ہیں۔یوں سشمیتا سین آجکل اپنے نئے دوست روہمن شال کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر لگا رہی ہیں اور ان تصاویر کے ساتھ جس طرح کے پیغامات سشمیتا پوسٹ کر رہی ہیں انہیں دیکھ کر شادی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔سشمیتا سین کے ساتھ وکرم بھٹ، رندیپ ہڈا سے لیکر مدثر عزیم تک کا نام جوڑا جا چکا ہے لیکن بات شادی تک نہیں پہنچ پائی۔
شترو گھن سنہا کی 31 سالہ بیٹی سوناکشی سنہا کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد اب جیسے باکس آفس سے غائب ہو گئی ہیں اور کافی عرصے سے ہٹ کی منتظر ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال انکی شادی بھی ہو سکتی ہے سلمان کے بھائی سہیل خان کی بیگم کے بھائی بنٹی کے ساتھ انکی دوستی کافی گہری ہے۔عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ کی دوستی کے بعد اب رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے سب کے سامنے اپنے رشتے کو تقریباً قبول کر لیا ہے اور امید ہے کہ اگلے سال انکی شادی ہو جائے گی۔رنبیر اور عالیہ فلم برپماستر میں کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں کے والدین بھی انکے رشتے پر خوش ہیں۔
اور رنبیر کے والدین کے ساتھ اکثر عالیہ بھٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔یوں عالیہ کھلے عام رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے کو تسلیم کر چکی ہیں۔اس سال ایک اور جوڑا خبروں میں ہے اور وہ ہیں پینتالیس سال کی ملائکہ اروڑہ اور تینتیس سال کے ارجن کپور دونوں کا رشتہ نہ دنیا سے چھپا ہے اور نہ ہی میڈیا سے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا انکا یہ رشتہ شادی تک پہنچے گا یا نہیں۔ملائکہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کح سابق اہلیہ ہیں اور دونوں بیس سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔
The post اگلے سال بالی ووڈ میں کس کس کی شادی ہو سکتی ہے؟ مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی appeared first on Urdu News.