اگر بات پاکستان کی ہے تو ہم بھی حاضر ہیں ۔۔۔۔۔ ڈیم تعمیر فنڈ کے لیے خواجہ سراؤں نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خواجہ سراوں کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراوں کی جانب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم 7 ستمبر کو اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔
انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔اس طرح پاکستان میں رہنے والے شہریوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔اس موقع پر ابتداء اے آر وائے کے صدر سلمان اقبال نے کی جنہوں نے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کئیے۔ان کے بعد پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔۔ملک ریاض نے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔سیاستدان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے۔مختلف اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔سیاستدانوں کو میدان میں دیکھ کر متعدد شخصیات بھی اس دوڑ میں آگے آگے آ گئیں۔ملک میں ایسا جذبہ بہت ہی شاذونادر دیکھنے کو ملتا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے ۔
کہ جب بھی مشکل وقت پڑا ہے ہماری عوام آگے آگے رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خواجہ سراء بھی اس کارخیر میں آگے آگے ہیں۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا بتانا تھا کہ خواجہ سراء کمیونٹی کے لوگوں نے بھی ڈیم فنڈ کے لیے ایک لاکھ روپے دینے اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی خواجہ سراوں کی جانب سے خطیر رقم دینے کا اعلان کردیا۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں خواجہ سرا بھائیوں کی جانب سے 1 لاکھ روپیہ جمع کروانے کا اعلان کرتا ہوں۔یاد رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے جاری کئیے گئے ڈیم فنڈ میں اب تک 3 ارب روپے کے لگ بھگ رقم جمع ہو چکی ہے۔
The post اگر بات پاکستان کی ہے تو ہم بھی حاضر ہیں ۔۔۔۔۔ ڈیم تعمیر فنڈ کے لیے خواجہ سراؤں نے شاندار اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.