اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 53 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند (ن )لیگ کے 4امیدوارسامنے آ گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 53حلقہ ایک لیکن سب ہی کپتان سے مقابلے کو تیار ہیں۔چیئرمین عمران خان مقابلے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند (ن) لیگ کے 4امیدوارسامنے آ گئے ۔طارق فضل چودھری،انجم عقیل ،ساجدعباسی اور بیرسٹرظفراللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر دئیے جبکہ شاہدخاقان عباسی اورسردارمہتاب بھی اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی لینے والوں میں شامل ہیں،تاہم ان دونوں کے نمائندوں نے کا غذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔