اڈیالہ جیل میں کیپٹین صفدر کی طبیعت خراب ، آج شام ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن صفدر کو معدے کا السر ہے ، انہوں نے ماضی میں موٹاپے میں کمی کیلئے آپریشن کروایا تھا تاہم آج شام انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔ کپٹن صفدر جو بھی کھا پی رہے ہیں قے کر دیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل میں کافی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم نوازشریف کے طیبعت کی بہتری کے فوری بعد انہوں نے جلد از جلد منتقل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا ۔