اچانک بڑی پر یشان کن خبر آگئی کراچی ایئر پورٹ پر طیارہ حادثہ ، طیارے میں بلاول بھٹو بھی سوار تھے، خبر سنتے ہی آصف علی زرداری کے پیرو ں تلے زمین نکل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے طیارے کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حادثہ آیا ہے، بلاول بھٹو کا پرائیوٹ طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ٹی وی نے ذرائع کے توسط سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلااول بھٹو زرداری کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، یہ حادثہ
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پیش آیا ، حادثہ اس وقت پیش آیا جس وقت بلاول بھٹو کا پرائیوٹ طیارہ لینڈ کر رہا تھا اور رن وے سے پھسل گیا۔
ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر افراد سوار تھے، بلاول بھٹو اور دیگر افراد اس حادثے میں محفوظ رہے ۔ حادثے کے بعد ریسکیو ادارے جائے وقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کے بحفاظت اتارا، کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں آئی، تاہم ائیر پورٹ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی ۔
The post اچانک بڑی پر یشان کن خبر آگئی کراچی ایئر پورٹ پر طیارہ حادثہ ، طیارے میں بلاول بھٹو بھی سوار تھے، خبر سنتے ہی آصف علی زرداری کے پیرو ں تلے زمین نکل گئی appeared first on Urdu News.