اپوزیشن کی تنقید سے نہ گھبرائیں ، آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے ، وہ الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کریں ، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیویٹ یونیورسٹیزکی قانونی حیثیت سے متعلق کیس میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدعدالت میں پیش ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کر رہا ہے ، دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آپ کے ریمارکس پراپوزیشن مجھ سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے ، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے ، آپ اپنا کام کریں ، آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ بہت قابل احترام ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے ، ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے ایسے پیغامات موجود ہیں ، کیا ان حالات میں کام چھوڑ کرنا چھوڑ دیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے آپ کے خلاف یہ مہم شروع کی ہے ، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے الفاظ نہیں جن سے تعریف کریں ۔
The post اپوزیشن کی تنقید سے نہ گھبرائیں ، آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے ، وہ الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کریں ، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ appeared first on Urdu News.