اپوزیشن تنقید کرتی ہے مگر حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کا قد چھوٹا کردیا ہے ، محسن شاہنواز رانجھا

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت کو ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اپوزیشن کی طرف سے ہمیشہ کڑی تنقید نظر آتی ہے، نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں عمران خان کی تنقید کا جواب نہیں دیا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ حکومت کو ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اپوزیشن کی طرف سے ہمیشہ کڑی تنقید نظر آتی ہے ۔
ماضی کے دور حکومت میں اپوزیشن کی طرف سے کڑی تنقید جاتی تھی اور عمران خان جس بندے کومخاطب کرتے تھے وہ نوازشریف تھے اور نوازشریف نے کبھی جواب نہیں دیا اور ان کو اپنے لوگوں کی جانب سے بھی جارحانہ رویہ پسند نہیں تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنا یہ خواب تو پورا کررہے ہیں کہ وہ ہیڈ لائنز میں زندہ رہیں لیکن انہوں نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کا قد چھوٹا کردیا ہے ۔ فواد چودھری کو شرم آنی چاہئے کہ ایک دفعہ وہ معذرت کرچکے ہیں لیکن پھر وہی حرکتیں کررہے ہیں ۔
The post اپوزیشن تنقید کرتی ہے مگر حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کا قد چھوٹا کردیا ہے ، محسن شاہنواز رانجھا appeared first on Urdu News.