سربراہ پلڈاٹ احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے بہت سنجیدگی سے کام کیا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمر بلال صوفی نے کہا کہ عمران خان نے وزراء کی کارکردگی جاننے کے حوالے سے اچھا اقدام کیا ہے اور اس کا مستقبل میں جاری رہنا اس سے بھی اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومتیں اس قسم کے اعلانات کرتی رہی ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے اس حوالے سے عملی اقدام کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورحکومت میں ہر ہفتے ایک میٹنگ ہوئی ہے ، یہ بہت اہم اوراچھی بات ہے ، وفاقی حکومت کے اصول و ضوابط میں بھی یہ درج ہے کہ ہر ہفتے کابینہ کا اجلاس ہونا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹارگٹ حاصل کئے ہیں یا نہیں لیکن اس حکومت نے ٹارگٹ حاصل کرنے کے حوالے سے بہت سنجیدگی سے کام کیا ہے ، اس وقت تک وزراء اور وزارتیں اپنے کام میں سنجیدہ اور کارکردگی دکھانے کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہیں ۔
The post اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے بہت سنجیدگی سے کام کیا ، سربراہ پلڈاٹ احمر بلال صوفی appeared first on Urdu News.