اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کہتے ہیں کہ جب انسان کی نیت صاف ہو اس کی نیت میں کھوٹ نہ ہو تو منزل خود چل کر انسان کے پاس آ جاتی ہے ایسا ہی کچھ ویر اعظم پاکستان عمران خاں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُن کی نیت صاف اور ارادے پختہ ہوتے ہیں وہ جس کام کا کرنے کا سوچ لیں تو کر گزرتے ہیں آج آزاد کشمیر میں تعمیر کیے جانے والے نیلم جہلم بجلی گھر میں گنجائش سے زیادہ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم بجلی گھر 969 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحئت رکھتا ہے اور اس منصوبے کو استنی ہی بجلی پیدا کرنے کے لیے تعمیر کیا ہے تاہم رواں سال بارشوں کی زیادتی کی وجہ سے یہاں بجلی زیادہ پیدا ہونا شروع ہو گئی اور تقریباََ 1ہزار میگاواٹ بجلی یہاں سے پیدا کر کے گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔ توانائی کے اس اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر ہزار میگاواٹ تک یومیہ بجلی پیدا کر رہا ہے۔
اس منصوبے کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ بجلی گھر کامیابی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ شہریوں نے واپڈا کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس منصوبے کو سراہا ہے اور اسے محکمے کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے ملک مین ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے چھتر کلاس سوئچ یارڈ تک 68 کلومیٹر سرنگیں کھودی گئی ہیں جہاں پانی کو گرا کر ٹربائنز چلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر پر اب تک 5 سو ارب روپے لاگت آ چکی ہے۔
The post آگئی وہ خبر جس کا پورے پا کستان کو انتظار تھا : الحمداللہ بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی، appeared first on Urdu News.