آسیہ مسیح سے شوہر عاشق مسیح ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ملاقات کونسی جگہ پر ہوئی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپریم کورٹ سے بریت کے نتیجہ میں ملتان جیل سے رہا ہونے والی آسیہ بی بی کا شوہر عاشق مسیح دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔جن کی جمعرات کو ایک محفوظ مقام پر آسیہ بی بی سے ملاقات کرائی گئی۔وفاقی دارالحکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی سپیشل بیٹی کی ابھی اپنی والدہ سے ملاقا ت نہیں ہوئی اُسے بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو سخت سکیورٹی میں محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔
The post آسیہ مسیح سے شوہر عاشق مسیح ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ملاقات کونسی جگہ پر ہوئی ؟ جانئے appeared first on Urdu News.