آسیہ بی بی کی رہائی اور ہالینڈ روانگی ، تحریک لبیک کی جانب سے تاریخی اعلان ۔۔ ملکی موقر روزنامے نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ اسے ہالینڈ بھی روانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملکی موقر اخبار ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی ہو چکی ہےاور اسے ہالینڈ روانہ کر دیا گیا ہے ،۔
اخبار کے مطابق آسیہ کے وکیل سیف الملوک نے بی بی سی کو اپنے انٹرویو میں آسیہ کی بیرون ملک آمد کا دعویٰ کیا ۔ دوسری جانب اخبار نے دعویٰ کیا کہ یہ خبر سن کر پورا ملک غم و غصے سے آگ بگولا ہو چکا ہے اور تحریک لبیک نے اسے حکومت کی تاریخی بد عہدی قرار دیا ہے تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے آسیہ کی بیرون ملک روانگی کی تردید کی گئی ہے ۔
The post آسیہ بی بی کی رہائی اور ہالینڈ روانگی ، تحریک لبیک کی جانب سے تاریخی اعلان ۔۔ ملکی موقر روزنامے نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا appeared first on Urdu News.