کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ بی بی کی رہائی۔۔ وہ واحد رُکن اسمبلی جس نے دھرنا دے دیا۔۔ تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟جان کر پاکستانی بھی دنگ رہ جائیں گے ۔۔۔گستاخ رسول ملعونہ آسیہ کی رہائی کے خلاف لیاری میں رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ ساؤتھ سید عبدالرشید کی قیادت میں بڑا عوامی احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے میراں ناکہ سے ماڑی پور روڈ تک پیدل مارچ کیااور شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ماڑی پور روڈ پہنچ کر سڑک پر دھرنا دے دیا۔
مظاہرین سے خطاب میں رکن سندھ اسمبلی امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ ساؤتھ سید عبدالرشید نے کہا ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے۔ عالمی ایجنڈے کے تحت آنے والی تبدیلی سرکار سے ایسے ہی فیصلوں کے خدشات تھے۔ملعونہ آسیہ مسیح کی باعزت بریت کافیصلہ پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے متراد ف ہے۔ سید عبدالرشید نے کہاکہ جان بوجھ کو سرکاری وکیل نے شواہد پیش نہ کئے اور کیس کو کمزور کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی ردعمل کو روکنے کیلئے حکومت نے آزادی اظہار رائے پر پابندی لگائی۔ سندھ حکومت نے دفعہ 144کانفاذ کیا اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
سید دل عبدالرشید نے کہا تبدیلی کے نام پر مغرب اور یہودیوں کی دلالی کی جارہی ہے۔انہوں نے غیرت مسلم زندہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مہذب گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کی ذلت ورسوائی قوم کے سامنے ہے۔مشرف نے پاکستان کی بیٹی کا سودا اور جامعہ حفصہ کی طالبات کو زندہ جلا ڈالا آج بستر پر ناقابل علاج ہے۔ انہوں نے نواز شریف نے شہید ممتاز قادری کی سزائے موت پر عملدآمد کروایا اور اسکا جو حال ہوا عوام کے سامنے ہے ۔
اب تبدیلی سرکار نے آسیہ مسیح کو رہا کرنے خود عوامی غیض و غضب کو دعوت دی ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے کہاکہ پاکستانی عوام آج سڑکوں پر سراپااحتجاج ہے اور انتظامیہ نے عوامی ردعمل روکنے کی کوشش کی تو حالات بگڑ سکتے ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ دفعہ 144اور ڈبل سواری پر پابندی فی الفور واپس لی جائے۔ سید عبدالرشید نے اعلان کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائیگا مظاہرے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا نورالحق نے بھی خطاب کیا اور کہا قائدین متحدہ مجلس عمل کی ہر ہدایت پر عوام لبیک کہنے کیلئے تیار ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی اور جے یوآئی ف کے مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔#
The post آسیہ بی بی کی رہائی۔۔ وہ واحد رُکن اسمبلی جس نے دھرنا دے دیا۔۔ تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟جان کر پاکستانی بھی دنگ رہ جائیں گے appeared first on Urdu News.