آسیہ بی بی بیرون ملک روانہ ہوئی یا نہیں حکومت نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا تھا
جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوچکی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے، اس کی بیرون ملک روانگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔
The post آسیہ بی بی بیرون ملک روانہ ہوئی یا نہیں حکومت نے واضح اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.