آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ! شائقن کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستان میں 2 ون ڈے میچ کھیلنے کی دعوت دیدی ہے اور اب آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔دونوں ٹیمیں اس وقت دبئی میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ اگلے سال 19 مارچ سے 31 مارچ تک دونوں ٹیموں نے پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ پی سی بی نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میں سے 2 ون ڈے میچ کراچی اور لاہور میں کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
دلچسپ اور خوشگوار امر یہ ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے انکار کرنے کے بجائے اس پیشکش پر غور شروع کر دیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی انسپکشن ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے جو سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔2015ءمیں زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کھیلنے کیلئے بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں۔
The post آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ! شائقن کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی appeared first on Urdu News.