آرمی چیف کا کامیاب دورہ چین ، چینی فوج کے سربراہ نے اچانک ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ پوری پاکستانی قوم کو پاک آرمی پر فخر ہو گا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی فوج کے سربراہ جنرل ہان ویگیو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور سی پیک کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آج پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا۔جہاں پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی فوج کے سربراہ جنرل ہان ویگو سے ملاقات کی۔ چینی فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف کی۔
چینی فوج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کومزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پیپلزلبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ویگیو نے کہا کہ سی پیک کیلئے پاک فوج کی سکیورٹی کا معیار قابل تعریف ہے۔انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کے تجربے سے استفادے کے خواہاں ہیں۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مثالی باہمی فوجی تعاون پراظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کی درخشندہ تاریخ ہے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کل وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز3 روزہ دورے پر چین گئے۔ آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران چینی ہم منصب سمیت دیگر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دریں اثناں گیارہ ستمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلام آباد میں متعین چینی سفیر نے ملاقات بھی کی تھی۔جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سیکورٹی کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے معاشی مستقبل کی ضمانت ہے سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ چینی سفر نے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک پر پاکستان کی حمایت کو سراہا۔
The post آرمی چیف کا کامیاب دورہ چین ، چینی فوج کے سربراہ نے اچانک ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ پوری پاکستانی قوم کو پاک آرمی پر فخر ہو گا appeared first on Urdu News.