آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی اچانک وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے ، وجہ کیا نکلی؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میںاعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں ملکی سلامتی و سیکیورٹی امور پر گفتگو ہوئی۔ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں دوست ممالک سے دو طرفہ تعلقات پر اظہا رخیال کیا گیا جب کہ اجلا س میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی،اجلاس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا،افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے،وزیرخارجہ کےکل کےدورہ افغانستان سےمتعلق حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔
The post آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی اچانک وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے ، وجہ کیا نکلی؟ appeared first on Urdu News.