آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز عدالت پیش ہوتے ہی شہباز شریف ایک اور کیس میں گرفتار، ن لیگیوں پر سکتہ طاری

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا، نیب نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتاری ظاہر کی۔ وکیل نیب وارث علی جنجوعہ کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری آج صبح ظاہر کی گئی۔نیب حکام کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے شہباز شریف کی ذاتی شوگر ملز (رمضان شوگر ملز) سےآلودہ پانی کی نکاسی کے لیے 25 کلومیٹر طویل پختہ نالہ تعمیر کیا تھا،
سرکاری ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد اطراف کے دیہات کے سیوریج پانی کا نکاس ظاہر کیا گیا تھا.نیب ذرائع کے مطابق عملی طور پر یہ نالہ رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اس پر 60 کروڑ روپے لاگت آئی تھی جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔
The post آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز عدالت پیش ہوتے ہی شہباز شریف ایک اور کیس میں گرفتار، ن لیگیوں پر سکتہ طاری appeared first on Urdu News.