لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) لاہور نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیںدلا سکتے کیونکہ ان میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ک حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر ہو نہیں رہی ،۔
گیس پانی بجلی غائب ہے ،مہنگائی آپے سے باہر ہے،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے،سیلکٹڈ حکومت کے پاس اپوزیشن کودیوار کے ساتھ لگانے اور ان کیخلاف مقدمات بنانے کے علاوہ کوئی معاشی ایجنڈا نہیں۔رہنمائوں نے کہا کہ کیا اسی لیے عمران خان کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا ہے ۔حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ،8ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اناڑی ہیں اور حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔
The post آئی ایم ایف کی شرائط یا معاملہ کچھ اور۔۔۔ پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی appeared first on Urdu News.