ممبئی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے گلوکار عدنان سمیع کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا گیا تھا، جس پر بھارتی گلوکار کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جس شخص کو بھارتی فوج سے بھی زیادہ رگڑا لگا وہ گلوکار عدنان سمیع خان ہیں۔پاکستانیوں کی جانب سے انہیں نہ صرف آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا گیا، بلکہ ٹوئٹر پر میجر عدنان سمیع کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا، جس کے تحت لوگوں نے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بس جانے والے گلوکار کا خوب مذاق اڑایا۔
پاکستانیوں کی جانب سے جب عدنان سمیع کی ‘خدمات کو خراج تحسین’ پیش کیا گیا تو انہوں نے بھی ٹوئٹر پر اس کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا۔عدنان سمیع نے کہا ‘دوستوں بہت برا ہوا کہ میراراز فاش ہوگیا، میں تو آئی ایس آئی کا ایجنٹ تھا لیکن اب سب ختم ہوگیا، خدا کا اور سی آئی اے، کے جی بی، ایم آئی 6 اور خاد کا شکرہے کہ میں ابھی بھی برسر روزگار ہوں۔’
The post آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے کے بعد میجر عدنان سمیع کا پاکستانیوں کو جواب ، بھارتی بھی حیران رہ گئے appeared first on Urdu News.